پشاور،وفاق کی جانب سے پچیس ارب روپے کٹوتی کا فیصلہ، صوبائی حکومت نیسرکاری محکموں کے اخراجات پر کٹ لگا دی

جمعرات 20 فروری 2014 07:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران خیبر پختونخوا کے بجٹ سے پچیس ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ممکنہ کٹوتی کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں کے اخراجات پر کٹ لگا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹری پشاور کے چیف سیکرٹری کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیاکہ آئندہ مالی سال کے دوران وفاق کی جانب سے صوبے کو ملنے والی وفاقی محصول میں سے پچیس ارب روپے کی کٹوتی کی جائیگی ۔

اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے صوبائی حکومت مختلف محکموں میں اخراجات میں کمی لائیگی ۔ پچیس ارب روپے کٹوتی کے بعد صو بے کو کم از کم دس ارب روپے کی اضافی آمدن کی ضرورت ہو گی جس کے لئے صوبائی ٹیکس آمدن بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے اخراجات پر بھی کٹ لگایا جائے گا ۔ جس کے لئے تمام سیکرٹریز سے رپورٹ طلب کی ہے

متعلقہ عنوان :