ریمنڈ ڈیوس کی گاڑی سے ہلاک ہونیوالے نوجوان فہیم کی خوش دامنہ کی درخواست پر موصول ہونے والی دیت کا چوتھائی حصہ درخواست گزار کو اداکرنے کاحکم جاری

جمعرات 20 فروری 2014 07:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)ایڈیشنل سیشن جج محمد اکمل خان نے ریمنڈ ڈیوس کی گاڑی سے ہلاک ہونے والے نوجوان فہیم کی خوش دامنہ کی درخواست پر موصول ہونے والی دیت کا چوتھائی حصہ درخواست گزار کو اداکرنے کاحکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مرحوم کی ساس مسرت بی بی نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ27 جنوری2011 ء کو امریکی باشندے ریمنڈ ڈیوس نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے فہیم جو کہ سائلہ کا داماد تھا کو ہلاک کردیا جس کے غم میں سائلہ کی بیٹی نے 6 جولائی کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا بعد ازاں فہیم کے ورثا کو دیت کی رقم ادا کی گئی جس میں سائلہ کی بیٹی جو اس وقت اس کی بیوی تھی کا چوتھائی حصہ بنتا تھا اور اس کے مرنے کے بعد سائلہ ہی اس کی قانونی وارث ہے مگر فہیم کے گھر والوں نے میری بیٹی مرحومہ کا حصہ مجھے نہیں دیا جبکہ اس کے لئے عدالت نے حکم بھی جاری کیا ہوا ہے عدالت نے سائلہ کا موقف اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مرحوم فہیم کے ورثاء کو حکم دیا ہے کہ دیت کی رقم سے 1 لاکھ95 ہزار687 روپے کی رقم فہیم کی بیوی مرحومہ کی والدہ کو ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :