بیگم عابدہ حسین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان،پیپلز پارٹی نے لفٹ کرانا چھوڑ دی ،عابدہ حسین

جمعرات 20 فروری 2014 07:31

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)سابق سفیر ورکن قومی اسمبلی بیگم سید عابدہ حسین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔بیگم سید عابدہ حسین کا کہنا ہے اب بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر ہوں تاہم پیپلز پارٹی نے لفٹ کرانا چھوڑ دی ہے ۔

(جاری ہے)

بہت سیاست کر لی ہے اب سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں ۔انہوں نے جھنگ کے حلقے بی بی 81 میں ن لیگ کے امید وار کی حمایت کا بھی اعلان کردیا ہے۔یاد رہے کہ وہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کی اہلیہ اور سینیٹر صغری امام کی والدہ ہیں۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح کے خلاف سابقہ الیکشن لڑا تھا جس میں وہ شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :