تین سال کے وقفے بعد کوریائی منقسم خاندانوں کی ملاقات ، ملاقاتوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا،جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے

جمعہ 21 فروری 2014 07:36

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)جنوبی اور شمالی کوریا کے منقسم خاندانوں کے درمیان تین سال کے وقفے کے بعد جمعرات کو ایک دوسرے سے ملاقات کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا سے 82 جبکہ شمالی کوریا سے 180 عمر رسیدہ افراد نے ماوٴنٹ کمْ گانگ میں ملاقات کی ،اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ، آپس میں بچھڑے لوگ ایک دوسرے سے ملکر بے حد خوش ہوئے اوران کی آنگھوں سے آنسو جاری تھے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر روتے رہے جبکہ تحفے تحائف کا بھی تبادلہ ہوا ۔

یہ علاقہ دونوں ریاستوں کے مابین مشترکہ سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ خاندان دونوں کوریائی ریاستوں کے درمیان 1950ء سے لے کر 1953ء تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران تقسیم ہو گئے تھے۔ ان افراد کے لیے جمعرات کو عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ آج جمعہ کے روز ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ ملاقات ان دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کا نتیجہ ہیں۔