یانکووچ مخالفین کیساتھ مذاکرات کے لیے یورپی یونین اور جرمنی کی مدد قبول کریں، انجیلا مر کل

جمعہ 21 فروری 2014 07:34

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)جرمن چانسلر انجیلا مر کل نے یوکرائن میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے یوکرائنی صدر وکٹر یانوکووچ سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یانوکووچ پر زور دیا ہے کہ وہ کیف حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے یورپی یونین اور جرمنی کی مدد قبول کریں۔ مرکل کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ”وقت کی حصول کی کوشش اس تنازعے میں اضافے کا باعث بنے گی اور جس کے ناقابل توقع نتائج نکل سکتے ہیں۔“ جرمن چانسلر نے یوکرائن کی حکومت اور اپوزیشن دونوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کا سلسلہ فوری طور پر روک دیں اور صلح کے معاہدے پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :