پا نچ لاپتہ افراد حافظ محمد جمیل ، ہدایت شاہ ،عتیق الرحمن،خاور محمود اور حما د عا مر کا پتہ چلا لیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا سپریم کو رٹ میں بیا ن ،ہم کیسے لوگ ہیں کہ زبردستی اٹھائے جانے والے شخص کی بازیابی پر خوش ہوتے ہیں،جسٹس جواد ایس خواجہ

جمعہ 21 فروری 2014 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ پا نچ لاپتہ افراد حافظ محمد جمیل ، ہدایت شاہ ،عتیق الرحمن،خاور محمود اور حما د عا مر کا پتہ چلا لیا گیا ہے ۔عدالت نے جمیل اور ہدایت اللہ کے مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو جمعرات کے روز بتایا کہ حافظ محمد جمیل مالاکنڈ کے حراستی مرکز میں ہے۔

جس پر عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا جبکہ دوسری جانب جسٹس جوا ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے بتایا کہ ہدایت شاہ ولد پیر قنبر شاہ کا پتہ چلا لیا گیا ہے اب وہ لاپتہ نہیں رہا وہ بھی مالاکنڈ حراستی مرکز میں ہے اور اہوں نے ان کے بھائی یونس ،بہنوں ،فرعت اور عالیہ کی ملاقات کے لئے حراستی مرکز کو لکھ چکے ہیں جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم کیسے لوگ ہیں کہ زبردستی اٹھائے جانے والے شخص کی بازیابی پر خوش ہوتے ہوئے اپنی قسمت پرنا زا ں ہیں ۔

(جاری ہے)

ظالم نے اپنا ظلم بند کر دیا ہے اب سب خیر ہے۔ طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ خاور محمود جس کا تعلق فور ٹ عباس سے تھا وہ بھی اپنے گھر واپس پہنچ چکے ہیں ۔رواں ہفتہ بہت ہی اچھا ثابت ہوا ہے اس پر جسٹس جواد نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سعدیہ بی بی تو اب گھر چلی گئی ہوگی اس پر آمنہ نے بتایا کہ گھر روانہ ہو چکی ہے اور اس کا کیس24 جنوری کو لگا ہوا ہے ۔عدالت نے کہا کہ خاورکے کیس کی سماعت کی تاریخ آنے پر اس کیس کو دیکھیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :