امریکا آنے والی پروازوں میں بم دھماکوں کے خطرے کی وارننگ جاری ، دہشت گرد جوتوں میں دھماکا خیز مواد چھپاکر امریکا آنے والی پروازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں‘ ہوم لینڈ سکیورٹی

جمعہ 21 فروری 2014 07:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)امریکا میں آنے والی پروازوں میں بم دھماکوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ وارننگ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دہشت گرد جوتوں میں دھماکا خیز مواد چھپاکر امریکا آنے والی پروازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔وارننگ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نئے ڈیزائن کے شو بموں کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔فضائی کمپنیاں مسافروں کے جوتوں پر زیادہ توجہ دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وارننگ کے بعد مسافروں کی اسکریننگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :