کوئٹہ ، مسلح گروپوں میں تصادم ،آٹھ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

جمعہ 21 فروری 2014 07:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) کوئٹہ میں بسمیعہ پوسٹ کے قریب مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث آٹھ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے ۔ قلات اور گردونواح میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں بسمیہ چیک پوسٹ کے قریب جمعرات کے روز دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس واقعہ میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد قلات اور گردونواح میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں گروپوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔