یوکرائن میں تازہ جھڑپیں، اپوزیشن کے مطابق 60 مظاہرین ہلاک ہوئے ،لوگ گھروں سے باہر نہ جائیں،وزارت داخلہ

جمعہ 21 فروری 2014 07:34

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں مزید کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے مطابق جمعرات کے روز ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 60 ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف یوکرائن کی وزارت داخلہ نے کیف کے عوام سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ جائیں۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ”سب سے بہتر یہ ہے کہ فی الحال اپنی گاڑیوں کو استعمال نہ کریں یا گھر پر ہی رہیں۔“ بیان کے مطابق یہ احتیاط اس لیے ضروری ہے کیونکہ کییف کی گلیاں مسلح اور مشتعل افراد کے قبضے میں ہیں۔