نافتا کا اجلاس، امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کا پائیدار اقتصادی ترقی، باہمی تجارت سمیت متعدد شعبوں میں اقدامات کے فیصلے

جمعہ 21 فروری 2014 07:36

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)امریکا، کینیڈا اور میسیکو نے ایک اجلاس میں شمالی امریکا کو دنیا کا سب سے زیادہ مسابقتی اور متحرک خطہ بنانے کا عزم کیا ہے۔تینوں مماک پر مشتمل گروپ نافتا کا اجلاس میکسیکو سٹی میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں میکسیکو کے صدر اینریکے پنیا نیتو، امریکی صدر باراک اوباما اور کینیڈا کے وزیر اعظم اسفیٹن ہارپر نے کہا اس معاہدے کے ایک نئے باب کو شروع کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ بیس برس قبل ان تینوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا یہ سمجھوتہ طے پایا تھا۔ اس اجلاس میں پائیدار اقتصادی ترقی، باہمی تجارت اور تعلیم و تربیت کے شعبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :