پشاور،بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے طے اے این پی،پی پی پی اور جمعیت علماء اسلام کا سہ فریقی اتحاد طے پاگیا ہے،مولانا عطاء الرحمن

جمعہ 21 فروری 2014 07:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے طے پانے والے فارمولا کے حوالے سے نائب امیر جمعیت علماء اسلام کے پی کے مولانا عطا ء الرحمن نے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبائی سطح پر مرکزی قائدین کی ہدایات کی روشنی میں ہمارا سہ فریقی اتحاد طے پا گیا ہے جس میں اے این پی،پی پی پی اور جمعیت علماء اسلام شامل ہیں،جس کے 8اجلاس منعقد ہو چکے ہیں ،ان اجلاسوں میں یہ طے پایا گیا کہ ہرڈویژن کی سطح پر اس کمیٹی کے سربراہان اپنی ضلعی جماعتوں کو ایک مقام پہ منتخب کریں گے اور بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے پروگرام کو حتمی شکل دی جائیگی مشاورت کے بعد سابق ایم این لائق محمد خان کی رہائش گاہ پر 26فروری کو ہزارہ دویژن کی سطح کے اجلاس کا انعقاد رہائش گاہ حبیب اللہ کالونی میں منعقد ہو گا جس میں تمام اضلاع سے تینوں جماعتوں کے ضلعی باڈیز کے اراکین شرکت کریں گے اور یوں ان افواہوں نے دم توڑ دیا کہ لائق محمد خان جے یو آئی کو خیر باد کہنے والے ہیں لائق محمد خان کے بارے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ جے یو آئی کے ٹکٹ سے ضلع مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے