بگٹی قتل کیس کی تحقیقات جاری ،سابق ڈی جی ایم آئی کوشامل تفتیش کئے جانے کاامکان،آپریشن ان کی نقصان دہ اطلاعات پرکیاگیاتھا،جس میں کئی فوجی افسربھی مارے گئے

جمعہ 21 فروری 2014 07:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)بلوچستان کے بزرگ سیاستدان نواب اکبربگٹی قتل کیس کی تحقیقات میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی پیشرفت جاری ہے اورامکان ہے کہ سابق ڈائریکٹرجنرل ایم آئی میجرجنرل (ر)اعجازندیم کوبھی شامل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق بگٹی قتل کیس کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے خلاف ہونے والاآپریشن سابق سربراہ ایم آئی کی طرف سے دی گئی غلط اطلاعات کانتیجہ تھاجس کے نتیجے میں نہ صرف بلوچستان بھرمیں علیحدگی پسندی تحریکیں مضبوط ہوئیں بلکہ اس کارروائی میں اہم فوجی افسران بھی مارے گئے ۔

باخبرذرائع کے مطابق سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف نے اکبربگٹی کے خلاف آپریشن کی اجازت فوجی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ پردی تھی ،لیکن اس سے فوائدسے زیادہ نقصانات سامنے آئے ہیں اوراس کے ذمہ داراعجازندیم ہی قرارپائے ہیں اس لئے توقع ہے کہ جلدہی انہیں بگٹی قتل کیس میں باقاعدہ طورپرشامل تفتیش کرلیاجائیگاتاکہ ان سے حکومت کودی گئی اطلاعات کے ذرائع معلوم کئے جاسکیں بلوچستان میں نواب اکبربگٹی کے قتل کے بعدسے صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس پرقابوپانے کیلئے موجودہ حکومت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :