للَہ ، پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر ٹرک حادثے کا شکار ،تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق

جمعہ 21 فروری 2014 07:32

للَہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء ) پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر ٹرک حادثے کا شکار ،تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ،مرنے والوں میں دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ،جاں بحق ہونے والے بد قسمت مسافر بس سٹاپ پر کھڑے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ بے قابو ٹرک ان کے اوپر چڑھ گیا اور انھیں سنبھلنے کا ٹائم بھی نہ ملا ،اطلاع ملتے ہی اہلیان ملک پور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور مصری موڑ پنجاب پولیس ،ریسیکو 1122منڈی بہاؤالدین اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشیں گھنٹوں سیمنٹ کے لوڈ ٹرک کے نیچے پھنسی رہیں، مرنے والوں کے لواحقین نے احتجاجا پنڈ دادنخان جہلم روڈ بلاک کر دی ڈی پی او جہلم موقع پر پہنچ گئے مذاکرت کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی غریب وال کا ہینو ٹرک نمبرLPT4286غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے سیمنٹ لوڈ کر کے منڈی بہاؤالدین کی جانب جا رہا تھا کہ پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر ملک پور کے قریب بس سٹاپ پر سامنے سے آنے والے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے الٹ گیا جس کے باعث پانچ خواتین ،ایک بچہ اور ٹرک ڈرائیور سمیت تین مزدور بھی ٹرک اور سیمنٹ کے نیچے دب گئے امدادی سر گرمیاں کئی گھنٹے تک جاری رہیں کئی گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد تین خواتین مسرت ،شازیہ ،انور بیگم اور چھ ماہ کے معصوم بچے اسماعیل کی نعشیں نکالی گئیں جن کا تعلق ملک پور سے ہی تھا جبکہ شہناز اور کلثوم شدید زخمی ہو گئیں ،ٹرک کا عملہ مزید دیر تک نیچے پھنسا رہا جب انھیں نکالا گیا تو ٹرک مزدور ممتاز عرف تاجی گوندل ولد محمد خان ساکن جوتانہ دم توڑ چکا تھا جبکہ ڈرائیور محمد اصغر شٹریانہ آف جوتانہ اور ایک مزدور شدید زخمی ہو گئے ۔