سری لنکا نے دوسرا ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیریز2-0سے جیت لی ،290رنز کے تعاقب میں بنگالی ٹیم 228رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مشفیق الرحمان کے 79رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، کمارا سنگاکا کار کو شاندا ر سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ دیا گیا

جمعہ 21 فروری 2014 07:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 61رنز سے شکست دیکر سیریز بھی 2-0سے جیت لی کمارا سنگاکارا کو شاندار سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ دیا گیا ۔جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 290 رنز کا ہدف دیا سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 34 رنز کے مجموعی سکور پر آوٴٹ ہوگئے۔

اس موقع پر کماراسنگاکارا نے پرینّجن کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔اس دوران سنگاکارا نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ وہ 128 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

پریّنجن نے بھی نصف سنچری بنائی اور وہ 60 رنز بنا کر روبیل حسن کی وکٹ بنے۔آخر میں اینجلو میتھیوز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکن ٹیم 289 رنز کے سکور تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔

میتھیوز نے 39 گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین 3وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ سہاگ غازی ، شکیب الحسن اور عرفان سنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔290رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا آغاز اچھا نہ تھا اور شمس الرحمن بغیر کوئی رنز بنائے ملنگا کی بال پر سینانائیکے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 57رنز پر گری جب مومین الحق 15رنز بنا کر سنانائیکے کی بال پر سنگگارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ،63 کے مجموعی سکور پر انعام الحق بنگلہ دیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42رنز بنا کر پیریرا کی بال پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے اس کے بعد شکیب الحسن اور کپتان مشفیق الرحمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور 116رنز پر پہنچا دیا شکیب الحسن چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22رنز بنا کر پرینجان کی بال پر سینانائیکے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس کے بعد بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے بنگالی پلیئر آؤٹ ہوتے رہے بنگلہ دیش کی طرف سے صرف کپتان مشفیق الرحیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 83بالوں کا سامنا کرتے ہوئے 79رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بنگلہ دیش کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 43اوورز میں 228رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

سری لنکا کی طرف سے لسنتھ ملنگا نے 45رنز دیکر 2،سنانائیکے نے 33رنز دیکر 2،پیریرا ارو مینڈیس نے بھی بالترتیب 40اور 43رنز دیکر 2,2جبکہ پریجان نے 17رنز دیکر ایک کھلا ڑی کو آؤٹ کیا کمارا سنگاکارا کو شاندار سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے 128رنز بنائے ۔ سری لنکا نے اس میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز بھی 2-0سے جیت لی ۔

متعلقہ عنوان :