میرپورماتھیلو، گیس پائپ لائن میں دھماکہ سے بندہونیوالی گیس سپلائی41گھنٹے بعد بحال کردی گئی

جمعہ 21 فروری 2014 07:29

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)اباڑو کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد بند ہونے والی گیس سپلائی41گھنٹے کے بعد ضلعی گھوٹکی اور پنجاب کے علاقوں میں مکمل طور پر جمعرات کی شب بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب زورداردھماکہ سے تباہ ہونے والی گیس کی لائن کو جمعرات کی شب9بجے تک مکمل طور پر مرمت کرکے بحال کردیا گیا جس کسے ضلع گھوٹکی ضلع رحیم یار خان اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں41گھنٹوں کے بعد گیس کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :