شمالی لبنان میں بشارالاسد کا حامی لبنانی رہنما قتل

جمعہ 21 فروری 2014 07:34

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)لبنان کی سیاسی جماعت کے سینئیر رہنما عبدالرحمان دیاب کو جمعرات کے روز شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مقتول رہنما شام کے صدر بشارالاسد کے حامی تھے۔شامی صدر کے حامی رہنما کے قتل سے محض ایک روز قبل جنوبی بیروت میں ہونے والے ایک دھماکے سے کم ازکم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جنوبی بیروت بشارالاسد کی حامی عسکری ملیشیا حزب اللہ کا گڑھ ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق نقاب پوش بندوق برداروں نے صبح سات بجے بشار الاسد کے لبنانی حامی اور عرب ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما پر فائرنگ کر دی، جس سے ان موت واقع ہو گئی۔ مقتول اپنی جماعت کی طرف سے عسکری امور کے نگران تھے۔لبنان پچھلے تقریبا تین برسوں سے فرقہ وارانہ تصادمی زد میں ہے۔

اس طرابل شہر میں بھی شیعہ سنی کشیدگی کے علاوہ شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین کی بنیاد پر بھی تفریق موجود ہے۔چند ماہ قبل لبنان کے سابق مشیر خزانہ اور سنی رہنما کو بھی بیروت میں اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ ایک اجلاس میں شرکت کیلیے جارہے تھے، تاہم لبنان میں اتفاق رائے سے وجود میں آنے والی کابینہ کے بعد یہ کسی رہنما کا پہلا قتل ہے۔

متعلقہ عنوان :