دہشتگردوں کے حملوں کاجواب فوری دیاجائیگا،عبدالقادربلوچ،مذاکرات مزیدنہیں چل سکتے ،دہشتگردجہاں بھی موجودہوگاپاک فوج ایکشن کریگی ،عبدالقادربلوچ

جمعہ 21 فروری 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)وفاقی وزیربرائے سرحدی امورجنرل (ر)عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ طالبان کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی ہوگی ،طالبان کے حملوں کاجواب پاک فوج فوری طورپردیگی۔مذاکرات کامزیدانتظارنہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے امن کیلئے آئینی راستہ اپنالیاہے ،حکومت مزیدخون بہتانہیں دیکھ سکتی ۔انہوں نے کہاکہ طالبان اوردہشتگردوں کی کارروائیاں حکومت اورپاک فوج پوری قوت سے جواب دیگی ازبک اوردیگرغیرملکیوں سے جنوبی وزیرستان اورملک کے دیگرحصوں کو پاک کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کرلیاکہ امن طاقت کے ذریعے ہی سے ممکن ہے

متعلقہ عنوان :