سوچی اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل، ناروے سونے کے 9تمغوں کے ساتھ پہلے،جرمنی 8 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرپہنچ گیا

جمعہ 21 فروری 2014 07:27

سوچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)سوچی اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ،ناروے نے ایک مرتبہ پھر جرمنی کو ایک سونے کے تمغے کے فرق سے پیچھے دھکیلتے ہوئے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ سوچی میں جاری گیمز کے BOBSLEIGH WOMEN'S ایونٹ میں کینیڈین ایتھلیٹس کی پرفارمنس شاندار رہی۔کیلی اور موئسے نے تین منٹ 50 اعشاریہ چھ ایک وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

بیتھلون مکسڈ ریلے میں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ایتھلیٹس نے شاندار اسکی انگ کا مظاہرہ کیا، پھر شوٹنگ میں اپنی مہارت دکھائی۔ناروے کے سووینڈسن سب سے تیز رہے۔انہوں نے ایک گھنٹے نو منٹ سترہ سیکنڈز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ویمنز کے5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں بھی مقابلہ زوروں کا ہوا، جس میں چیک ری پبلک کی سیبلی کووا نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

سلور میڈل نیدر لینڈ کی اسکیٹر نے جیتا۔ مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں روس نے فن لینڈ کے خلاف برتری تو حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی، فن لینڈ نے یکے بعد دیگرے تین گول بنائے اور میچ تین ایک سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا نے چیک ری پبلک کو آوٹ کلاس کر دیا، امریکی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ایک اور میچ میں کینیڈا نے لیٹویا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا۔میڈلز ٹیبل پر اب ناروے 9 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جرمنی 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :