لاہور میں قتل ہونے والے8 افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ باضابطہ طور پر پولیس کو موصول ہوگئی

جمعہ 21 فروری 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) لاہور میں قتل ہونے والے8 افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ باضبط طور پر پولیس کو موصول ہوگئی۔سات افراد کی ہلاکت زخموں سے جبکہ ایک کی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذوالفقار حمید نے بتایا کہ جو پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی ہے اس کے مطابق سات افراد کی ہلاکت سر پر کنددھار آلٰے کے زخموں کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم انہیں قتل کرنے سے پہلے نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی۔ جبکہ نذیر اقبال کی ہلاکت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :