یوکرائن پر پابندیاں بلیک میل کے مترادف ہیں، سرگئی لاوروف

جمعہ 21 فروری 2014 07:36

ماسکو (آن لا ئن)روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے یوکرائن کے خلاف امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے مجوزہ پابندیوں کو بلیک میل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا نے یوکرائن پر ویزا کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ یورپی یونین بھی اسی طرح کی پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزنڈر لوکاشیوِچ کے مطابق پابندیوں کی دھمکیاں نامناسب ہیں اور ان سے یوکرائن کی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان محاذ آرائی کو مزید ہوا ملے گی۔

متعلقہ عنوان :