پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے فہرست تیار کرلی گئی،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کا امکان

جمعہ 21 فروری 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سلیکٹرز نے 20 سے 22 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے معاوضے میں 15 سے 20 فیصداضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرکٹرز اس سے زیادہ اضافہ چاہتے ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک اوراوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کا بی کیٹگری میں جگہ برقراررکھنامشکل ہے۔ انورعلی،بلاول بھٹی،صہیب مقصود اورشرجیل خان کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے۔کس کھلاڑی کوکنٹریکٹ دینا ہے اورکونسی کیٹگری میں شامل کرناہے، فیصلہ چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد ہوگا۔