کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی، خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط، سرکاری محکموں سے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے بجائے انہیں مستقل کیا جائے،اپوزیشن لیڈ ر کا مطالبہ

جمعہ 21 فروری 2014 07:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سرکاری محکموں سے کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان ملازمین کو فارغ کرنے کی بجائے ان کی مستقلی کا اعلان کرے ۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم محمد نواز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے نام اپوزیشن لیڈ ر کے خط میں ان کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف نہ کیا جائے بلکہ انہیں مستقل کیا جائے۔ انکا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں سے کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کرنے سے بیروزگاری بڑھے گی۔ حکومت کو چاہئیے کہ وہ ایسے اقدامات نہ اٹھانئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار چھیننے کے بجائے روزگار دینے پر یقین رکھتی ہے۔