اقتدار نہیں چھوڑا لیکن ملک چھوڑنا پڑا،وکٹر یانوکووچ

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)یوکرائن کے معزول صدر وکٹر یانوکووچ نے کہا ہے کہ ’نوجوان نیو فاشسٹوں‘ نے ان کے ملک پر قبضہ جما لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعے کو روس کے جنوبی شہر روستوف اون ڈون میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انہیں اقتدار سے ہٹایا نہیں گیا اور وہ یوکرائن کے مستقبل کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے۔ یانوکووچ نے کہا کہ ان کی زندگی خطرے میں تھی اور انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یوکرائن کے بحران پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی خاموشی پر حیرت ہے۔ یوکرائن چھوڑنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وہ منظر عام پر آئے ہیں۔