ورلڈ بینک نے یوگنڈا کی امداد روک دی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)ورلڈ بینک نے یوگنڈا کے لیے 90ملین ڈالر کا قرضہ روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ یوگنڈا کی جانب سے ہم جنس پرستوں کے خلاف ایک قانون بنانے کے ردِ عمل میں سامنے آیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک عام طور پر سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اس لیے اس کی جانب سے یہ فیصلہ حیرت انگیز ہے۔ اس قرضے کا مقصد یوگنڈا میں صحت کی سہولتوں کا فروغ تھا۔ ورلڈ بینک کے حکام کے مطابق وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جن منصوبوں کے لیے یہ قرض دیا جانا تھا وہ نئے قانون سے متاثر نہ ہوں۔