جرمن وزیر خارجہ کا دورہ امر یکا ،جان کیری سے ملاقات، پرائیوسی اور جاسوسی سے متعلق معاملات اٹھائے

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:39

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے اپنے دو روزہ دورہ امریکا کے پہلے دن کے دوران اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات میں پرائیوسی اور جاسوسی سے متعلق معاملات اٹھائے۔

(جاری ہے)

امر یکی نیشنل سکیورٹی ا یجنسی کی جانب سے وسیع پیمانے پر کی جانے والی جاسوسی سے متعلق انکشافات کے منظر عام پر آنے کے بعد جرمن وزیر خارجہ پہلی مرتبہ امر یکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

جان کیری نے کہا کہ اشائن مائر کے ساتھ اْن کی بات چیت ’انتہائی تعمیری‘ رہی۔ کیری کے بقول اِس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے انٹیلیجنس سے متعلق معاملات میں واشنگٹن اور برلن کے مابین اضافی تعاون پر بات چیت کی۔ بعد ازاں دونوں اہلکاروں نے اِس پر اتفاق کیا کہ آنے والے مہینوں میں اِس بارے میں بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :