آپریشن کا فیصلہ چھپ چھپا کرنہیں ہوگا ، اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی، چوہدری نثار ، ٹارگٹ آپریشن میں بے گناہ لوگ نشانہ نہیں بنیں گے ، لوگوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے ، کابینہ میں نقل مکانی کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور سرحدی امو رکے وزیر کی زیر اہتمام کمیٹی بن چکی ہے، وزیر دا خلہ کا نکتہ ا عتراض پر جواب،شمالی وزیرستان سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ، ان کے پاس رقم تک نہیں وہ بے سروسامانی کے عالم میں آرہے ہیں،شیخ رشید، میری تحریری سوال کو غلط طور پر شائع کیا گیا ہے ، اسد عمر ، انکوائری کی جائے گی ، ڈپٹی سپیکر

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء) وفا قی وزیر دا خلہ چو ہدر ی نثا ر نے کہا کہ شمالی وزیرستان نقل مکانی کر نے والو ں کے لئے حکو مت ہر ممکن اقدا ما ت اٹھا رہی ہے ، کابینہ اجلا س میں نقل مکانی کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور سرحدی امور کے وزیر کی زیر اہتمام ایک کمیٹی بن چکی ہے،فی الوقت آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا آپریشن کا فیصلہ چھپ چھپا کرنہیں ہوگا ، اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی ۔

جبکہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ، ان کے پاس رقم تک نہیں وہ بے سروسامانی ک عالم میں آرہے ہیں ، ایم این اے ہاسٹل کے حوالے سے تحریک استحقاق بھی آچکی ہے ،جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ اس وقت 15ہزار لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں ان کو سکولوں میں جگہ دی جائے ، تحریک انصاف کے اسد عمر نے شکایت کی کہ ان کے تحریری سوال کو غلط طو ر پر شائع کیا گیا ہے ، ڈپٹی سپیکر نے انکوائری کی یقین دہانی کرادی ، قومی اسمبلی میں نکتہ ا عتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں نقل مکانی کے حوالے سے بات ہوئی ہے ایک کمیٹی بن چکی ہے عسکری قیادت سے بھی اس معاملہ کو اٹھایا ہے افواج پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ، تجویز دی ہے کہ ایک علاقہ آئی ڈی پیز کیلئے مختص کردیا جائے جہاں خوراک اور تمام سہولیات ان کو فراہم کردی جائیں ، ٹارگٹ آپریشن میں بے گنا ہ افراد نشانہ نہیں بنیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ رشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے حوالے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں بنوں میں نئے 35سکول ہیں اگر ان نقل مکانی کرنے والوں کو وہاں شفٹ کردیا جائے تو ان کی مشکلات میں کمی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس رقم تک موجود نہیں ہے وہ بے سروسامانی کے عالم میں آرہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے ہاسٹل کے حوالے سے تحریک استحقاق بھی آچکی ہے اس کی سکیورٹی کی طرف بھی وزیر داخلہ توجہ دیں ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن نعیمہ کشور نے بھی نکتہ اعتراض پر کہا کہ 15 ہزار خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں برائے مہربانی ان کو سکولوں میں جگہ فراہم کی جائے کیونکہ وہ کھلے آسمانوں تلے بیٹھے ہیں ۔ نکتہ اعتراض پر تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے کہا کہ جو سوال کیا تھا اس کو تحریری طور پر غلط شائع کیا گیا ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس کی تحقیقات کرائی جائے گی ۔

عارف علوی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کو فوری طور پر اکاموڈیٹ کیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نکتہ اعتراض کے جواب میں کہا کہ کابینہ میں نقل مکانی کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور سرحدی اور ان کے وزیر کی زیر اہتمام ایک کمیٹی بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ پرسوں رات کو عسکری قیادت سے بل پر یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ آپریشن ہو یا کسی اور طریقے سے آپریشن کرنا مقصود ہو بے گناہ لوگوں کو بچانے کے لئے پالیسی سامنے لائی جائے اور جب اس کے بعد افواج پاکستان نے بھی مکمل حمایت اور یقین دلایا ہے جس پر چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دلایا ہے کہ ایک خاکہ تیار کیا ہے تاکہ بے گناہ لوگوں کو بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ اور وزیراعلیٰ سے بھی بات چیت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت پندرہ ہزار لوگوں سے کم لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور گورنر ہاؤس سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کم لوگ ہیں اور وہ حکومتی شیلٹر میں نہیں رہنا چاہتے اور وہ رشتہ داروں کے گھروں میں جانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک علاقے کی تجویز دی تھی کہ ایک علاقہ کہ متعین کردیتے ہیں جہاں خوراک پہنچا دی جائے اور دیگر اشیاء بھی پہنچا دی جائیں ۔

فی الوقت آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا آپریشن کا فیصلہ چھپ چھپا کرنہیں ہوگا اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ اس وقت ہی بنائیں گے جب کوئی فیصلہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ایک بڑا فنڈ بھی وفاقی حکومت اس سلسلے میں مختص کررہی ہے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تک وہ لوگ ہوسکتے ہیں مگر پندرہ ہزار تک نہیں ہیں ۔ ٹارگٹ آپریشن میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ نہیں بنیں گے اور ٹارگٹ آپریشن میں لوگوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے ۔