شام میں نسل کشی عالمی برادری کی ناکامی ہے، بان کی مون

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ بیس سال پہلے روانڈا میں ہونے والے انسانی قتل عام کے بعد شام میں شہریوں کا قتل عام ہماری اجتماعی ناکامی اور ایک شرمناک فرد جرم عاید ہے۔ انہوں نے یہ بات روانڈا میں ہونے والی نسل کشی کو بیس ہونے کے حوالے سے ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اس حوالے سے کہا '' یہ ہماری اجتماعی ناکامی ہے کہ ہم شام میں مظالم نہیں روک سکے ہیں، اس لیے گزشتہ تین برسوں سے شام میں جاری قتل و غارت گری عالمی برادری کیلئے فرد جرم کی حیثیت رکھتی ہے۔سیکرٹری جنرل نے مغربی ممالک میں مسلمان تارکین وطن اور روما کمیونٹی کے خلاف ابھرنے والی نفرت کا بھی حوالہ دیا اور کہا روانڈا میں نسل کشی ایک رزمیہ ناکامی تھی کہ عالمی برادری مظالم کی صورت میں ہونے والی جنگ کو نہ روک سکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا '' ہم پہلے کے مقابلے میں زیادہ گہرائی سے جانتے ہیں کہ نسل کشی کوئی اکیلا واقعہ نہیں ہوتا بلکہ ایک طویل عرصے پر پھیلے عمل کا نتیجہ ہوتا ہے، اسے سیاسی عزم اور حوصلے کے ساتھ روک جا سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا '' شام میں اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ ظلم کا شکار ہو کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ روانڈا میں بھی اسی طرح آٹھ لاکھ شہری نسل کشی کا نشانہ بنے تھے۔واضح رہے روانڈا میں بیس سال قبل خونریزی اس وقت شروع ہوئی تھی جب چھ اپریل 1994 میں روانڈا کے صدر کے طیارے کو دارالحکومت کی طرف پرواز کرتے ہوئے پراسرار طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :