پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مزید 10 عالمی ریکارڈزقائم کر دیئے گئے،5351بچوں نے آرٹ لیسن کا چائنیزتائپے کا ریکارڈ توڑا، معراج حسین نے 12 منٹ 44 سیکنڈ ٹانگیں کھول کربیٹھنے کا ریکارڈ بنایا،محمد ارشد نے ایک منٹ میں بیس بال بیٹ سے سرپر88ناریل توڑ کر عالمی ریکارڈ بنایا،60ہزار پاکستانی آج قومی پرچم لہرانے کا ریکارڈ بنائیں گے

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ گنیز ریکارڈ کے تیسرے روز پاکستانیوں نے مزید 10 عالمی ریکارڈ قائم کر کے مجموعی طور پر 28 ریکارڈ بنائے ۔ گزشتہ روز بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے آرٹ لیسن کا ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کردیا۔5351پاکستانی بچوں نے پنجاب سٹیڈیم میں چائنیز تائی پے کا 4810کا ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں دنیا کے سب سے بڑے آرٹ لیسن کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری سپورٹس محمد خان کچھی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور مہمان خصوصی تھے۔ آرٹ لیسن کے ریکارڈ میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے6ہزار بچوں نے شرکت کی اور انتہائی منظم انداز میں مغلیہ طرز کی عمارتوں پر بنی جمیٹری اور فلورل پینٹنگ صرف 30منٹ میں تیار کی۔

(جاری ہے)

گینز ریکارڈ کی ٹیم نے تمام بچوں سے پیٹنگ پیپر وصول کرکے ان کی گنتی کرنے کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان کے 5351بچوں نے چائنیزتائی پے کا 4810بچوں کا آرٹ لیسن ریکارڈتوڑ دیا۔ ایک منٹ میں تالی بجا کر90 پش اپس لگانے کا برطانوی ریکارڈ غلام مرتضیٰ نے توڑا ۔انہوں نے ایک منٹ میں110 پش اپس لگائیں۔ایک منٹ میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ پش اپس کا آسٹریلوی ریکارڈ شاہد عباس کے نام رہا جنہوں نے آسٹریلوی ریکارڈ 31 ویں سکینڈ میں توڑ دیا انہوں نے مقررہ وقت میں90 پش اپس لگا کرگنیز ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

ایک منٹ میں82 فل باڈی ایکسپلوزوپش اپس کا برطانوی ریکارڈ محمد وسیم نے توڑا۔ انہوں نے 85 پش اپس لگاکر گنیز ریکارڈ بنایا ۔ایبڈومینل پلینک پوزیشن میں 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ زیادہ وقت رکنے کا برطانوی ریکارڈ صداقت حسین کے نام رہا۔ صداقت حسین 100پونڈ وزن اٹھا کر 6 منٹ اور ایک سیکنڈتک اسی پوزشین پر رہتے ہوئے ورلڈ ریکاڈ قائم کیا ۔ چار سوئس بالز پر ایک منٹ میں31 پش اپس کاآسٹریلوی ریکارڈعثمان غنی نے توڑا ۔

انہوں نے 42 پش اپس لگا کر گنیز ریکارڈ اپنے نام کیا ۔سر کے اوپرایک منٹ میں کک سے 89 کپ توڑنے کا فرانسیسی ریکارڈ اتروبہ نے توڑ دیا۔ انہوں نے مقررہ وقت میں 119 کپ توڑکر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔ انگلیوں کی پور پر ایک منٹ میں105 پش اپس کا برطانوی ریکارڈ عبدالسلام کے نام رہا ۔ انہوں نے مقررہ وقت میں121 پش اپس لگائیں۔ٹانگیں کھول کر زیادہ دیر بیٹھنے کا اٹلی کا ریکارڈ سید معراج حسین نے توڑا۔ انہوں نے12 منٹ اور 44 سیکنڈ بیٹھ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔بیس بال بیٹ سے ایک منٹ میں سر پر 65 ناریل توڑنے کا ترکی کا ریکارڈ محمد راشد نے توڑاجنہوں نے مقررہ وقت میں 88 ناریل توڑے۔ 60ہزار پاکستانی آج ہفتے کے روز قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرنے کی کوشش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :