لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ،آج رات راولپنڈی ، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بھی رم جھم کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور میں دن بھر مطلع ابر آلود رہا ، سہ پہر کے وقت بوندا باندی بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ، گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، بہاولنگر اور راولپنڈی میں بھی بادل برستے رہے ، وفاقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ اکیس ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج رات لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں رم جھم کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ مارچ کے پہلے ہفتے بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی ، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :