پارلیمنٹ لاجزکے نئے ڈائریکٹرعلی مراد کا چارج لینے سے انکار

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)پارلیمنٹ لاجزکے نئے ڈائریکٹرعلی مرادنے چارج لینے سے انکارکردیاہے ،عشرت تاج وارثی نے بھی خودتبادلے کی درخواست کی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روزسی ڈی اے پارلیمنٹ لاجزکے ڈائریکٹرعشرت تاج وارثی کوتبدیل کرکے ڈائریکٹرسینی ٹیشن مقررکیاتھااورانہوں نے خودتبادلے کی درخواست کی تھی ان کی جگہ سی ڈی اے کے افسرعلی مرادکونیاڈائریکٹرپارلیمنٹ لاجزمقررکیاگیاتھا،تاہم انہوں نے عہدہ سنبھالنے سے انکارکردیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق علی مرادکاکہناہے کہ وہ د ل کے عارضے میں مبتلاہیں جس کے باعث وہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :