اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الر شید کا الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی ‘جماعت اسلامی اور آزاد ار اکین اسمبلی سے رابطہ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر میاں محمودالر شید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا فوج سے اقتدار میں آنے کا مطالبہ پاکستان کے19کروڑ عوام اور جمہو ریت کی توہین ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی اور جمہو ریت کیخلاف کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک میں جمہو ریت چاہتا ہے مگر ملک دشمنوں کے پیروکارملک پر آمر یت کے خوب دیکھ رہے ہیں جو کبھی بھی پورے نہیں ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی قرارداد کی (ن)لیگ نے حمایت کر دی ہے مگر ہم اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کروانا چاہتے ہیں جس کیلئے پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘جماعت اسلامی اور آزاد راکین پنجاب اسمبلی سے بھی رابط کیا جا رہا ہے امید ہے وہ بھی جمہو ریت اور قرار داد کا ساتھ دینگے ۔