وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ملاقات ، خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات نصف گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کو بلوچ الیکشن میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آزاد حکومت کی معروضات سے آگاہ کیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات نصف گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کو بلوچ الیکشن میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آزاد حکومت کی معروضات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے کہا کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی لیڈر شپ کو بھی اس صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان محمد نوا زشریف نے اس موقع پر کہا کہ آزاد حکومت کے حوالے سے میرے جذبات پہلے جیسے ہیں اور آزادکشمیر میں موجودہ صورتحال کی بہتری کے حوالے سے باہمی اتفاق سے معاملات حل کرینگے۔