جاسوسی کے نئے الزامات پر امریکی سینیٹرز کا اظہار برہمی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)امریکی سینیٹرز نے برطانوی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاسوسی کے الزامات پر مبنی نئی رپورٹ پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان خفیہ اداروں نے ’حیرت انگیز بد تہذیبی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیان ڈیموکریٹک امریکی سینیٹروں رون وائڈن، مارک اْڈال اور مارٹن ہائنرک کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ سے ہمیں بہت تکلیف پہنچی ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ قانون کا احترام کرنے والے امریکیوں سمیت لاکھوں افراد اور ان کے خاندانوں کی نجی ویڈیوز حاصل کر کے اسٹور کی گئیں حالانکہ ان پر کوئی شبہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی غلط کام میں ملوث تھے۔“