لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے لارجربنچ نے الیکشن ٹریبو نل کے عبوری فیصلوں کیساتھ دائردرخواستیں خارج

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے لارجربنچ نے الیکشن ٹریبونل ملتان کے عبوری فیصلوں کے ساتھ دائردرخواستیں خارج کردی ،لاہورہائیکورٹ کے لارجربنچ نے جسٹس محمدقاسم کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل الیکشن ٹریبونل ملتان کے عبوری فیصلوں کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی اورمخدوم جاویدہاشمی اوررضاحیات ہراج سمیت دس افرادکی جانب سے الیکشن ٹریبونل ملتان کے عبوری فیصلوں کیخلاف درخواستیں خارج کردیں اورفریقین کوالیکشن ٹریبونل ملتان میں سماعت جاری رکھنے کاحکم سنایا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے لارجربنچ نے حتمی فیصلہ جسٹس محمدقاسم خان اورجسٹس امیربھٹی اورجسٹس شاہدحمیدنے سنایا