سکھر ،تحریک انصاف کا جلسہ شاہ محمود قریشی نے لوٹ لیا ،زرداری پر پھٹ پڑے ،پیپلز پا رٹی کا مستقبل زرداریوں کے ہا تھ آگیا ، پیپلز پا رٹی کی سوچ وفا قی نہیں علا قا ئی بن چکی ہے ، جلسے سے خطاب ،عمران خان نے مختصر اور شاہ محمود قریشی نے طویل تقریر کی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)سکھر میں تحریک انصاف کا جلسہ شاہ محمود قریشی نے لوٹ لیا ، سابق وزیر خا رجہ زرداری پر پھٹ پڑے ، پیپلز پا رٹی کا مستقبل زرداریوں کے ہا تھ میں آگیا ہے پیپلز پا رٹی کی سوچ اب وفا قی نہیں علا قا ئی بن چکی ہے ، جلسے سے خطاب ، عمران خان نے مختصر اور شاہ محمود قریشی نے طویل تقریر کی تفصیلات کے مطابق سکھر میں جمعہ کو لب مہران کے مقام پر ہو نے وا لا تحریک انصاف کا جلسہ جس میں تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان بھی شریک تھے وہ جلسہ پا رٹی کے وائیس چئیر مین اور سابق وفا قی وزیر شاہ محمود قریشی نے جذبا تی تقریر کرتے ہو ئے لوٹ لیا وہ تقریر کرتے کرتے پیپلز پا رتی اور زرداری پر پھٹ پڑے انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی سوچ اب وفاقی نہیں رہی وہ علا قائی بن چکی ہے اور وہ اب بھٹو کے ہا تھوں سے نکل کر زرداریوں کے ہا تھوں میں آچکی ہے اور اس کا مستقبل اب زرداریون کے ہا تھوں میں ہے اب اس میں کو ئی بھٹو نہیں ہے اور سب زرداری بن چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کے گرد دانشوروں ، ادیبوں اور پڑھے لکھے افرادجمع ہو تے تھے مگرزرداری کے گرد کاٹ کھا نے والوں کا جھگمٹا ہے شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سندھ کو تقسیم کر نے اور سندھ ون اور سندھ ٹو بنا نے کی با تیں کی جا تی رہی ہیں مگر تحریک انصاف سکھر کے رہنے والے کو بھی سندھی اور کرا چی ، تھر پا رکر ، گھو ٹکی اور عمر کو ٹ میں رہنے وا لے کو سندھی سمجھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ دہی ، شہری اپنے اور پرا ئے ، سندھی مہا جر کا فرق مٹا نے آئے ہیں میرا ساتھ سندھ کے ساتھ پو نے آٹھ سو بر س کا ہے میں نے آج سندھ پر سے پیپلز پا رٹی کا خوف اتا ر دیا ہے سندھ میں منتخب نما ئندوں نے سیا ست کم اور ٹھیکیداری زیا دہ کی ہے جن سے نجات دلا نے آئے ہیں ہم اجرک اوڑھیں گے اور سندھ ٹو پی کو اپنے ما تھے پر سجا ئیں گے ہمار ا فلسفہ مساوات ، انصاف ، غریبوں ، نو جوانوں کو ان کا حق دینے کا فلسفہ ہے شاہ محمود قریشی کی پر جوش تقریر کے بعد تقریر کے لیے آنے والے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان زیادہ دیر تقریر نہ کر سکی ان کا جلسہ سے خطاب صرف چند منٹ تک جا ری رہا ۔