گجرات فسادات بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،امریکہ،بلاشبہ اس وقت کے ریاستی وزیراعلیٰ نرمندر مودی فسادات کے ذمہ دار ہیں جن میں 200 افراد مارے گئے ،ترجمان محکمہ خارجہ

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)امریکہ نے بھارت میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات پر تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات فسادات بارے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور نہ ہو گی جس کے ذمہ دار اس وقت کے ریاستی وزیراعلی نرمندر مودی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جن پساکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے سال2011 اور2012 کی رپورٹ میں نریندر مودی کا نام شامل تھا اور یہ ممکن نہیں کہ حالیہ رپورٹ میں ان کا نام شامل نہ کیا جائے۔

امریکہ کو بھارت بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور خصوصاً 2002 میں گجرات فسادات بارے شدید تحفظات ہیں جس دوران1200 سے زائدانسانوں کی ضائع ہوئیں اور ان میں اکثریت مسلمانوں کی تھی ۔بلاشبہ ان فسادات کے ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی تھے۔

متعلقہ عنوان :