برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ملکہ الیزابتھ کی تقریرکے دوران پہلو میں کھڑا پیج بوائے بے ہوش ہوکر گر پڑا

جمعہ 6 جون 2014 06:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)برطانیہ کے ویسٹ منسٹر ہاوٴس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ملکہ الیزابتھ دوم کے تقریر میں 'ایران' کا نام لینے پر اچانک ان کے پہلو میں کھڑا "پیج بوائے" بے ہوش ہوکر گر پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ویسٹ منسٹر ہاوٴس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ملکہ عالیہ الیزابتھ دوم اپنے روایتی شاہانہ بانک پن کے ساتھ تقریب میں جلوہ افروز تھیں۔

انہوں نے ایوان سے خطاب شروع کیا۔ تقریر کے دوران جب انہوں نے 'ایران' کا نام لیا تو اچانک ان کے پہلو میں کھڑا ایک لڑکا جسے عرف عام میں "پیج بوائے" بھی کہا جاتا ہے بے ہوش ہوکر گر پڑا۔یہ دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آنے کے باوجود ملکہ نے اپنی تقریر جاری رکھی اور ایسے ظاہر کیا کہ کچھ ہوا ہی نہیں جبکہ ایوان کی توجہ بے ہوش ہونے والے لڑکے پر مرکوز تھی۔

(جاری ہے)

چونکہ برطانیہ کے سرکاری ٹی وی کا کیمرہ ملکہ پر فوکس تھا، اس لیے ان کے پیچھے کھڑے"پیج بوائے" کے گرنے کی تصویریا فوٹیج نہیں بن سکی۔اٹھاسی سالہ ملکہ الیزابتھ نے خطاب میں عالمی حالات کے تناظرمیں بھی پارلیمنٹ کو مخاطب کیا۔ انہوں نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے مساعی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قرن افریقا کی مدد، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٴ کے لیے اقدامات بالخصوص ایران کے جوہری تنازع کے حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ایران کا نام آتے ہی ان کے پیچھے شاہی چادر تھامے چار میں سے ایک نوجوان بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ حفاظتی عملے نیاسے اٹھایا اور ہال سے باہر لے گئے۔ اس دوران ملکہ نے واقعے سے مکمل اغماض برتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی۔

متعلقہ عنوان :