خیرپور،منی ٹرک کی وین کو ٹکر ، وین میں سوار سات افراد جاں بحق16 سے زائد افراد زخمی

جمعہ 6 جون 2014 06:51

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) کوٹ ڈیجی کے قریب منی ٹرک کی وین کو ٹکر سے وین میں سوار سات افراد جاں بحق سولہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام مسافر وین رانی پور سے سکھر جارہی تھی کہ خیرپور کے قریب کوٹ ڈیجی کے مقام پر سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو خیرپور اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :