وزیر مملکت برائے ریلوے عبدالحکیم بلوچ کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اختلاف، وزارت کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ، عبدالحکیم بلوچ کومواصلات کاقلمدان دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 6 جون 2014 06:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) وزیر مملکت برائے ریلوے عبدالحکیم بلوچ کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اختلاف کے باعث وزارت کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ، ان کو مواصلات کاقلمدان دے دیا گیا ۔ جمعرات کو کابینہ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ف) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے ریلوے عبدالحکیم بلوچ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر مملکت برائے مواصلات کا قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اور وہ اختلاف کے باعث وزارت میں آنا چھوڑ دیا تھا اور اس چیز کابار بار شکوہ وزیراعظم سے کیا ۔ وزیراعظم نے ان کی شکایت کو دور کرتے ہوئے انہیں وزارت مواصلات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا عبدالغفور حیدری کو وزارت مواصلات دینے پر بضد تھی وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو وزارت مواصلات کا قلمدان دینے سے انکار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :