فتح جنگ خودکش حملے میں شہید ہونے والے کرنل ظاہر شاہ اور کرنل ارشد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئیں،نماز جنازہ میں اعلی فوجی حکام کے علاوہ سیاسی شخصیات اور مقامی افراد کی بڑی تعداد میں شرکت،پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک ، علاقے میں فضا سوگوار،ملک کی خاطرشہید ہونے والے اپنے عزیزوں پر فخر ہے، ہل خانہ

جمعہ 6 جون 2014 06:49

پشاور‘ جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) فتح جنگ خودکش حملے میں شہید ہونے والے کرنل ظاہر شاہ اور کرنل ارشد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئیں‘ شہداء کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں ملک کی خاطر شہادت کا رتبہ حاصل کرنے پر اپنے پیاروں فخر ہے۔ بدھ کے روز فتح جنگ میں خودکش حملے میں شہادت کا اعزاز حاصل کرنے والے کرنل کرنل ظاہر شاہ کی نماز جنازہ سوڑک زئی کے علاقے میں ادا کی گئی۔

علاقے کی فضا سوگوار ہے جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پی اے ایف روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسروں کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد شہید کو پرنم آنکھوں اور پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر کرنل ظاہر شاہ کے عزیزواقارب اور اہلیان علاقہ کی آنکھیں اشکبار تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنل ظاہر شاہ ایک نرم دل اور خوش اخلاق انسان تھے ان کی شہادت پر علاقہ مکینوں سمیت پوری قوم کو فخر ہے ۔ دوسری جانب کرنل ارشد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ کرنل ارشد کی نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اس سے قبل دونوں شہداء کی نماز جنازہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر عسکری حکام اور فوجی جوانوں نے شرکت کی جس کے بعد دونوں شہداء کے جسد خاکے ان کے آبائی علاقوں پشاور اور جڑانوالہ روانہ کردئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :