حکومت قیدیوں کے علاج معالجے اور کھانے پینے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

جمعہ 6 جون 2014 06:51

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سید سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قیدیوں کے علاج معالجے اور کھانے پینے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی، قیدیوں کے مقدمے وقت پر چل رہے ہیں اور عدالتیں بہتر طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل اورسیشن کورٹ شکارپور کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جرگے پرانی زمانے کی روایت ہی پولیس اور عدالتی ایکشن سے آہستہ آہستہ ختم ہورہے ہیں اس سلسلے میں میڈیا کا کردار باعث فخر ہے کیونکہ وہ ایسے معاملات کو ہائی لائیٹ کررہی ہے چیف جسٹس سید سجاد حسین شاہ نے قیدیون کے مسائل سنے اور بہت سے قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے معاملات پر ہدایات جاری کیں اور ڈسٹرکٹ سیشن جج امجد علی قاضی سے میٹنگ کی اس کے بعد لکھی غلام شاہ میں نئے تیار جوڈیشنل لاکپ کا افتحاح کیااس موقعے پر ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر شکارپور ہادی بخش زرداری اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارشاد چاندیوبھی ساتھ تھے

متعلقہ عنوان :