پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ،31 کھلاڑی کنٹریکٹ کی 4 کیٹیگریز میں تقسیم، اے کیٹیگری میں مصبا ح، حفیظ، آفریدی، سعید اجمل اور جنید خان ، بی میں عمر گل، عمر اکمل، احمد شہزاد اور یونس خان شامل ،شعیب ملک، کامران اکمل، عمران فرحت، توفیق عمر، اعزاز چیمہ، فیصل اقبال کو ڈراپ کردیا گیا،سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2014ء سے ہوگا ،معاوضے میں ٹیسٹ کیلئے 25فیصد ، ون ڈے میچز کیلئے 10فیصد اضافہ کیا گیا

جمعہ 6 جون 2014 06:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) 5 ماہ کی تاخیر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخرکھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جس میں کئی کھلاڑیوں کو حیران کن انداز میں نوازا گیا جبکہ کئی کی تنزلی ر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمر کیمپ میں کئے جانے والے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا ، کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کے معاوضے میں ٹیسٹ کے لئے 25 فیصد جبکہ ون ڈے میچز کے لئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

31 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں مصباح الحق، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں عمر گل، عمر اکمل، احمد شہزاد اور یونس خان کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں اسد شفیق، اظہرعلی، عدنان اکمل، خرم منظور، ناصر جمشید اور عبدالرحمان شامل ہیں, ڈی کیٹیگری میں صہیب مقصود، سرفرازاحمد، بلاول بھٹی، شرجیل خان، ذوالفقار بابر، فواد عالم، احسان عادل، محمد عرفان، وہاب ریاض، رضا حسن، عمر امین، حارث سہیل، راحت علی، شان مسعود، محمد طلحہ اور انورعلی شامل ہیں, اس کے علاوہ شعیب ملک، کامران اکمل، عمران فرحت، توفیق عمر، اعزاز چیمہ، فیصل اقبال کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے موجودہ چیرمین نجم سیٹھی نے دعوی کیا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ان کی فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا تاہم یونس خان کی تنزلی جبکہ عمر امین اور عبدالرحمان کو کانٹریکٹ دیاجانا حیران کن ہے۔ واضح رہے کہ لاہو ر میں جاری طویل سمر کیمپ میں پی سی بی کے آفیشلز نے اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس کی بنیاد پر دیا جائے گا مگر پانچ ماہ کی تاخیر سے دیئے جانے والے کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی کردی گئی

متعلقہ عنوان :