ای او بی آئی سکینڈل کیس،فریقین راضی ہو جائیں تو مارک اپ کی شرح کا تعین عدالت کر سکتی ہے،جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 6 جون 2014 06:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل کیس کی سماعت12 جون تک ملتوی کر دی ۔دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین راضی ہو جائیں تو مارک اپ کی شرح کا تعین عدالت کر سکتی ہے۔13 یا14 فیصد مارک اپ تو قابل قبول نہیں ہے البتہ7.5 فیصد سے8.5 قید کی حد تک بات معقول لگی ہے جو لوگ اس معاملے دلچسپی لیں گے تو قانون میں موجود گنجائش کے تحت ہی ان کو رعایت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کیس کی سماعت کے دوران دیئے جبکہ ویژن ڈویلپرز کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ای او بی آئی کو فروخت کردہ اراضی واپس لینے کو تیار ہیں انہیں صرف مارک اپ ریٹ پر اعتراض ہے۔یہ8.5 فیصد سے نہیں ہونا چاہیے اس پر عدالت نے ان کی تجویز کو تحریری شکل دے دی اور جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ای او بی آئی کو چاہیے تھا کہ وہ اراضی بھی اپنے پاس رکھتی اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتی یہ اربوں روپے کا مقدمہ ہے، چیئرمین ای او بی آئی کو خود آنا چاہیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلی جمعرات تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :