کراچی ، اورنگی ٹاوٴن میں مسجد کے قریب رکشے میں دھماکہ،اہلسنت والجماعت کے 2کارکن جاں بحق ، 7افراد زخمی ،علاقے میں خوف وہراس ،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردی

جمعہ 6 جون 2014 06:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مسجد کے قریب رکشے میں دھماکہ،اہلسنت والجماعت کے 2کارکن جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی شام اورنگی ٹاون کے علاقے کٹی پہاڑی کے نزدیک واقع مصطفی مسجد کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ۔

جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ رکشے میں ہوا جس سے 8افراد زخمی ہوئے ہیں ۔جبکہ اہلسنت والجما عت کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں اہلسنت والجماعت کے دو کارکنان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہیں نزدیک ایک اور بم کی بھی اطلاع ہے جس کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو بھی طلب کیا گیا ہے جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے علاقے کو بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کو قطر اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ابھی واقعہ کی تحقیقات جاری ہے کہ بم رکشے میں ہی نصب تھا یا سڑک کنارے نصب تھا ۔

متعلقہ عنوان :