جلالپوربھٹیاں، خاوند نے دوسری شادی کی خاطر اپنی بیوی کو فائر مارکے قتل کردیا

جمعہ 6 جون 2014 06:51

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) نواحی گاؤں میں خاوند نے دوسری شادی کی خاطر اپنی بیوی کو فائر مارکے قتل کردیا۔تھانہ کسیسے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے نواحی تھانہ کسیسے کے گاؤں مرزا بنگسیکا میں غلام عباس نامی شخص نے عرصہ 15سال قبل جنت بی بی سے شادی کی لیکن انکے ہاں اولاد نہ ہوسکی۔

مقتولہ کی بہن نے بتایاکہ پچھلے تین ماہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہاہے ۔

(جاری ہے)

اس نے بتایاکہ غلام عباس نے ایک خاتون کو گھر سے بھگارکھاہے اور اس سے دوسری شادی کرواناچاہتاہے اور اپنی بیوی (میری بہن ) کو مجبور کررہاتھاکہ تم میری شادی کرواؤ۔وہ نہیں مان رہی تھی اس بات پر وہ اپنی بیوی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دینے لگاتھا لیکن ہم سمجھے کہ پہلے کی طرح تھوڑ ا بہت جھگڑا ہورہاہے ٹھیک ہوجائیگا۔

لیکن آج اطلاع ملی کی اس نے اپنی بیوی (میری بہن ) کو قتل کردیاہے۔ایک ہمسائیہ نوجوان نے بتایاکہ ہم وجہ عناد تو نہیں جانتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہاتھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق تاحال ورثاء نے درخواست مقدمہ نہیں دی جو بھی درخواست ہوگی اس پہ کاروائی کرینگے

متعلقہ عنوان :