ہیڈ رسول ،بدچلنی کے شبہ پر باپ نے بیٹی کو زندہ جلادیا

جمعہ 6 جون 2014 06:50

ہیڈ رسول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء )بدچلنی کے شبہ پر باپ نے بیٹی کو زندہ جلادیاجبکہ معمولی تلخ کلامی پرنوجوان نے فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تفصیلات کیمطابق منڈی بہاؤالدین کے موضع مانو چک کے رہائشی شفیع نامی شخص کو اپنی شادی شدہ بیٹی مسمات (ن) کے کردار پر شک تھا جس پر اس نے گزشتہ روز طیش میں آکر اپنی بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا پولیس تھانہ پھالیہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں موضع ہیلاں کے رہائشی نویدکی اپنیچچا زاد بھائی مبشرکیساتھ کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہو گئی جس پر نوید نے فائرنگ کرکے مبشر کو قتل کر دیاجبکہ اس کے دوست عبداللہ کو شدید زخمی کر دیا۔