قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم، کوچز کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطمئن ، فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرائی گئیں، شدید گرمی میں سخت ورزشوں سے کوچز نے کھلاڑیوں کے اسٹیمنا کا پتا چلایا ، فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے پر توجہ دی،کھلاڑیوں کے درمیان فٹ بال میچ کے ساتھ ہی کیمپ ختم ہوگیا

جمعہ 6 جون 2014 06:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ فٹبال میچ کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، کوچز کھلاڑیوں کی فٹنس کے معیار سے مطمئن ہیں۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والے سمر کنڈیشنگ کیمپ میں فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرائی گئیں، شدید گرمی میں سخت ورزشوں سے کوچز نے کھلاڑیوں کے اسٹیمنا کا بھی پتا چلایا جبکہ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے پر توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے درمیان فٹ بال میچ کے ساتھ ہی سمر کیمپ ختم ہوگیا، جس کے بعد کھلاڑی آرام کریں گے، دوبارہ تربیتی کیمپ نئے کوچز کے مشورے سے لگایا جائے گا، کیمپ کے نگران محمد اکرم نے میڈیا کو بتایا کہ کیمپ میں زیادہ توجہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر دی گئی۔ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز ہارون رشید نے جونیئر کھلاڑیوں کیلئے بھی تربیتی کیمپ لگانے کا اعلان کیا۔کیمپ کے اختتام پر ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کی سرگرمیوں پر مبن ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :