پاک بھارت فٹبال سیریز کے شیڈول کا اعلان، دونوں ٹیمیں9 سال بعد دوطرفہ سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی

جمعہ 6 جون 2014 06:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پاکستان کے خلاف اگست میں ہونے والی سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیمیں نو سال بعد دوطرفہ سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کر لے اطمینان۔ بھارتی فٹبال فیڈریشن نے کردیا شیڈول کا اعلان۔

(جاری ہے)

پاک بھارت فٹبال شائقین کے لیے اچھی خبر۔ دونوں ممالک کی انڈر ٹوئنٹی تھری ٹیمیں اگست میں دو میچزپر مشتمل دوستانہ سیریز کھیلیں گی۔ سیریزکے میچزسترہ اوربیس اگست کوبنگلور فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ونوں ٹیمیں اس سے قبل دوہزار پانچ میں پاکستان میں کھیلی جانیوالی سیریزمیں مدمقابل آئی تھیں، جس میں گرین شرٹس نیکامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :