فرنچ اوپن: مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل کل ہونگے، پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین کے رافیلنڈال، برطانوی اسٹاراینڈی مرے ، دوسرا عالمی نمبر دو سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ لٹویا کے ارنسٹ گلبس سے ہوگا

جمعہ 6 جون 2014 06:42

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے۔فرانس کے شہرپیرس میں جاری سال کا دوسرا گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین کے رافیلنڈال، برطانوی اسٹاراینڈی مرے کے مد مقابل ہونگے۔ کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال ریکارڈ آٹھ بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ لٹویا کے ارنسٹ گلبس سے ہوگا۔ جنھوں نے کوارٹرفائنل میں سترہ گرینڈ سلم جیتنے والے راجرفیڈرر کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔