بلوچستان ہائی کورٹ،صوبہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز کا اجراء روکنے کا حکم

جمعہ 6 جون 2014 06:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء ) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز کا اجراء روکنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے گز شتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے بلو چستان اسمبلی میں پا ر لیما نی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور جعفرآباد کے رہائشی سکھیرا باچکانی کی درخواستوں کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے طریقہ کو چیلنج کیا تھا ۔